• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیشاقتل کیس میں دبائو ڈالا جارہا ہے،خواجہ سراایسوسی ایشن

Pressure On Alisha Murder Case Khawaja Sira Association
خواجہ سرا علیشا کیس میں راضی نامے کے لئے خواجہ سرائوں پر دبائو ڈالا جارہاہے۔ دبائو ڈالنے والوں میں سابقہ اور موجودہ اراکین صوبائی اسمبلی بھی شامل ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزموں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کی بھی درخواست کر دی ہے۔

خواجہ سرا ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق علیشا کیس میں قاتل فضل گجر کی جانب سے ان پر راضی نامے کے معاملے پر دبائوڈالا جارہا ہے اور ان سے معاملے کو رفع دفع کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جو افراد دبائو ڈال رہے ہیں ان میں سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں جبکہ جرگے کے لئے منتخب بلدیاتی ارکان اور معززین علاقہ کوشش کررہے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے خواجہ سرائوں کی جانب سے ان افراد کے خلاف روزنامچہ بھی درج کردیا گیا ہے جن کی جانب سے انھیں سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوئی تھی۔

علیشاکیس میں خواجہ سرائوں کی جانب سے ایک درخواست بھی دی گئی ہے جس میں استداء کی گئی ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کے علاوہ دہشت گردی کی دفعات بھی عائد کی جائیں۔
تازہ ترین