• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا

Four News Judges Of Shc Take Oath
سندھ ہائیکورٹ کے چار نئے ایڈیشنل ججوں نے حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ نے نئے ججوں سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے نئے ایڈیشنل ججوں میں جسٹس رشید احمد سومرو، جسٹس محمد ہمایوں، جسٹس ارشدحسین اور جسٹس محمد سلیم جیسر شامل ہیں۔

حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل اور وکلا ءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چار ججوں کے اضافے سے سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے جبکہ سندھ ہائی کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ آسامیوں کی تعداد چالیس ہے۔
تازہ ترین