• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہریتک روشن استنبول ائیر پورٹ دھماکے میں محفوظ رہے

Hrithik Roshan Escaped The Istanbul Airport Blast By Few Hours
بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن کا بروقت کیا گیا فیصلہ ان کے کام آ گیا،استنبول کے ائیر پورٹ پر دھماکے سے کچھ گھنٹے قبل اداکار وہیں موجود تھے۔ دھماکوں میں 36 افراد ہلاک، 147 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

استنبول کے اتا ترک ائیر پورٹ پر خوفناک دھماکوں سے کچھ گھنٹے قبل بالی ووڈ ہیرو ہریتک روشن اپنے دونوں بچوں کے ساتھ وہاں موجود تھے ۔

اداکار نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کیلئے براستہ ترکی پرواز چھوٹنے کے باعث وہ ائیر پورٹ پر موجود تھے جس کے بعد انہوں نے اکانومی کلاس میں بھارت روانہ ہونے کا فیصلہ کیااور یہ فیصلہ ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا۔

دھماکوں پر ہریتک کا کہنا تھا کہ ان کیلئے یہ چونکا دینے والی خبر تھی۔
تازہ ترین