• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اے ٹی ایم لوٹنے والا گروہ گرفتار، رقم برآمد

Atm Robbery Gang Arrested In Lahore Money Recover
لاہور کے علاقے کینٹ میں پولیس نے اے ٹی ایم مشینیں لوٹنے والے تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ عبادت نثار کے مطابق گرفتار ملزمان نجی بنکوں کی اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر رقم لوٹتے تھے۔

ملزمان نے شالیمار چوک میں ایک نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین لوٹنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی الارم بجنے پر پولیس پہنچ گئی، ملزمان فرار ہوگئے تاہم پولیس نے تعاقب کرکے انہیں مومن پورہ سے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں رضوان، علی اور کاشی شامل ہیں، ملزمان سے اے ٹی ایم مشینیں توڑنے والے آلات، اسلحہ اور لوٹی ہوئی رقم بھی برآمد کرلی گئی۔
تازہ ترین