• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگلہ ،درختوں کی کٹائی، اسٹون کرشنگ پر از خود نوٹس کی سماعت

Hearing To Notice Of Margalla Felling Of Trees And Stone Crushing
مارگلہ ہلز میں درختوں کی کٹائی اور سٹون کرشنگ پر از خود نوٹس کی سماعت کےدوران سپریم کورٹ نے مارگلہ ہل نیشنل پارک کی 2013ء کی اورموجودہ سیٹلائٹ تصاویر طلب کر لیں۔

کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعیدشیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی ۔جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا ہے کہ تصاویر دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ ذمہ داران کا کیا کرنا ہے، وفاق اور صوبے عدالتی فیصلوں کو کمزور سمجھتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے وفاق، پنجاب اور کے پی حکومت سے جواب طلب کرلیا جبکہ متعلقہ ڈی پی اوز، ایس پیز، ایس ایچ اوز اور سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ کو سپریم کورٹ میں طلب کرلیا۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبے عدالتی فیصلوں کو کمزور سمجھتے ہیں ،حکومتیں سمجھتی ہیں ان کے اقدامات چیلنج نہیں کیےجاسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہورہا،حکومت اب بھی پی سی او کے دور میں رہ رہی ہے،اسے پی سی او کے دور سے اکیسویں صدی میں واپس لائیں گے۔
تازہ ترین