• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Russian President Ordered Removal Of Sanctions Onturkey
روسی صدر ویلادیمیر پوٹن اور ترک صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد باہمی تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی، روسی صدر نے پابندیاں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کی جانب سے روسی جنگی جہاز مارگرانے کے واقعے کے بعد ہونے والے پہلی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران صدر پوٹن نے ترک ہم منصب ایردوان کو استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر ہونے والے خود کش حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت پیش کی۔

دونوں صدور نے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے اور بالمشافہ ملاقات پر اتفاق کیا، ساتھ ہی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ماسکو سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے روسی صدر پوٹن نے ترکی کے خلاف عائد کردہ پابندیاں ہٹانے کا عمل شروع کرنے کا حکم دیا۔

ابتدائی طور پر روس نے ترکی کا سفر کرنے کی پابندیاں ہٹادیں ہے، دریں اثناء صدر ایردوان اور صدر پوٹن اس سال چین میں 4 اور 5 ستمبر ہونے والے جی ٹونٹی2016ء ہینگ زاہو سربراہی اجلاس سے پہلے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
تازہ ترین