مظفرگڑھ میں بھی نوجوان کو منہ سے چپل پکڑوانے کا واقعہ | Daily Jang News
| |
Home Page
پیر یکم شوال المکرم 1438ھ 26 جون 2017ء
June 29, 2016 | 11:21 pm
مظفرگڑھ میں بھی نوجوان کو منہ سے چپل پکڑوانے کا واقعہ

Pick Shoes With Teeth Incident With Teen In Muzafar Garh

Pick Shoes With Teeth Incident With Teen In Muzafar Garh
سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے بعد پنجاب کےمظفرگڑھ میں بھی منہ سے جوتا اٹھوانے کا انسانیت سوز واقعہ دہرایا گیا، گلی سے گزرنے پر منع کرنے والے نوجوان کو بااثر ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا،منہ سے چپل پکڑوائی، پیروں کو ہاتھ لگوائے۔

تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کاتعلق مظفرگڑھ کے علاقہ سنانواں سے ہے، نوجوان کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس نے اوباش نوجوانوں کو گلی سے گزرنے سے منع کیا تھا، جس پر بااثر ملزمان احسن کو بہانے سے ڈیرے پر لے گئے، ملزمان نے نوجوان کو مرغابنایا، چپلیں ماریں، منہ سے چپل پکڑوائی اور پیروں کو ہاتھ لگوا کر زبردستی معافی منگوائی گئی۔

تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ایک ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی غلام محمد، بلال بھٹی، میثم بھٹی اور علی بھٹی فرار ہیں۔

گزشتہ ما ہ نوشہروفیروز میں بھی دو مزدور بھائیوں کی گدھا گاڑی وڈیرے کی گاڑی سے ٹکراگئی تھی، جس پر وڈیرے نے دونوں بھائیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور منہ سے جوتا اٹھوا کر معافی منگوائی تھی۔