• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نظام سے کالے دھن کی حوصلہ شکنی ہو گی، ماہرین

New System Will Discourage The Black Expert
ماہرین کا کہناہے کہ نئے نظام سے کالے دھن کی حوصلہ شکنی ہوگی، جائیداد کی کم مالیت ظاہر کرکے ٹیکس چوری بھی ممکن نہیں رہے گی،جبکہ قومی خزانے اور عام شہریوں پر اِس نظام کے مثبت اثرات ہوں گے ۔

68سال سے رائج جائیداد کی مالیت طے کرنے کے نظام کے بارے میں سینئر صحافی حنیف خالد نے بتایا کہ حقیقی مالیت کی بجائے جائیداد کی انتہائی معمولی قیمت ظاہر کرکے ٹیکس بچایا جاتا تھا، رئیل اسٹیٹ میں ہر سال تقریباً تین ہزار ارب روپے کا کالادھن لگایا جاتاہے، نئے نظام سےاس کی روک تھام ہوگی اور ٹیکس آمدن بڑھانے میں مدد ملے گی ۔

ٹیکس لائر معصوم اختر سمجھتے ہیں کہ نئے نظام سے رئیل اسٹیٹ کا شعبہ دباؤ میں آئے گا، کیونکہ کالا دھن لگانے والوں کےلیے مارکیٹ ریٹ پر جائیداد کی خریدوفروخت مشکل ہوجائے گی، مگرعام آدمی پر اس کا اچھا اثر پڑے گا۔
تازہ ترین