ایشیائی حصص بازاروں میں استحکام کا رجحان | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
June 30, 2016 | 02:52 am
ایشیائی حصص بازاروں میں استحکام کا رجحان

Asian Stock Markets Stabilizing Trend

Asian Stock Markets Stabilizing Trend
ایشیائی حصص بازاروں میں بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز استحکام کی صورتحال رہی ۔

جاپان کے نکی انڈیکس 1.4فیصد اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ اور شنگھائی میں بالترتیب0.9 اور0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سڈنی ا سٹاک مارکیٹ بھی بہتر رہی اور وہاں انڈیکس میں مجموعی طور پر0.7فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سیؤل، سنگاپور، تائپے اور ویلنگٹن کی ا سٹاک مارکیٹوں میں اوسطاً ایک فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ٹوکیو کے نکی 225انڈیکس میں مجموعی طور پر1.31فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 15 ہزار523.35 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ٹاپکس انڈیکس میں 1.36فیصد اضافہ ہوا، پوائنٹس میں اضافہ کی شرح16.95 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1241.27 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔