اوول ون ڈے: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی | Daily Jang News
| |
Home Page
بدھ 03 شوال المکرم 1438ھ 28 جون 2017ء
June 30, 2016 | 05:53 am
اوول ون ڈے: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی

Oval Test England Beat Sri Lanka

Oval Test England Beat Sri Lanka
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریزکے چوتھے میچ میں انگلش ٹیم نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ۔میچ لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔جیسن روئے مرد میدان قرار پائے۔

میچ میں بارش ہونے کے باعث 50 اوورز کے بجائے 42 اوورز تک محدود کردیا گیاتھا۔میچ میںانگلینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنہوں نے مقررہ 42 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز اسکور کیے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے کوشل مینڈس77 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان اینجلو میتھیوز 67، دینیش چندیمل63اور دانوشکا گوناتھیلاکا 62 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔انگلش ٹیم کے بولرز کی جانب سے ڈیوڈ ولی اور عادل راشد نے 2،2 شکار کیے۔

سری لنکن ٹیم کا 306رنز کا ہدف انگلش ٹیم کی بیٹنگ لائن کےلیے بہت آسان ثابت ہوا،جو انہوں نے 1.40اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔

اوپنر جیسن روئے نے شاندار سنچری اسکور کی ، روئے نے برق رفتاری سے 162 رنز 118گیندوں پر بنائے، جس میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل ہیں ۔ان کے ساتھ جو روٹ 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لنکن بولرز کی جانب سے نوان پرادیپ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے اس میچ میں جیت کے ساتھ سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔سیریز کا آخری میچ 2 جولائی کو کھیلاجائے گا۔سری لنکا کے دورہ انگلینڈ کا آخری میچ ایک ٹی 20 ہے جو 5 جولائی کو ہوگا۔