• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی روکنے کیلئے بھارت سے ملکراقدامات کررہےہیں،امریکا

To Prevent Terrorism We Are Working With India United States
دہشتگردی کومؤثراندازسےروکنےکےلیے بھارت سےمل کراقدامات کررہےہیں۔پاکستان،بھارت،امریکا اورافغانستان کو قریبی روابط رکھنےچاہئیں۔ایک ملک میں محفوظ ٹھکانےدوسرےملک پرحملوں کےلیےاستعمال کرنیوالےدہشتگردوں سےنمٹناہوگا۔

محکمہ خارجہ کےترجمان نے یہ بات واشنگٹن میں بریفنگ کےدوران ایک سوال پرکہی۔ مارک ٹونرکاکہناتھاکہ امریکادہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کراقدامات کررہاہے۔

ان کاکہناتھاکہ پاکستان،بھارت،امریکا اورافغانستان کومزیدقریبی رابطے رکھنےچاہئیں کیونکہ زیادہ مؤثرتعاون ہی سےمسئلہ کاحل ممکن ہے۔

ایک سوال پر مارک ٹونرنے واضح کیا کہ ہم سب کو دہشتگردوں کے خلاف زیادہ بہتراقدامات کرناہوں گے۔

ہم خطے میں دہشتگردی کےخلاف پاکستان کےاقدامات پرتحفظات کااظہار اوراسکی ضرورت اجاگرکرتےرہےہیں۔خطے میں استحکام اوردہشتگردی کامقابلہ کرنےکےلیےاپنی صلاحیت بڑھانےکی خاطر ہمیں خطےکےتمام ممالک کےساتھ مؤثر اندازسےمل کرکام کرناہوگا ۔

امریکانےپاکستان پرزوردیاہےکہ وہ دہشتگردوں کےخلاف مؤثر اقدامات کرے۔
تازہ ترین