• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش ہو گئی مگر نالوں کی صفائی نہ ہو سکی

It Was Raining In Karachi But Cleaning Drains Could Not Still
کراچی میں بارش ہو گئی تاہم اب تک نالوں کی صفائی نہ ہو سکی جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہوا ہے۔

سعدی ٹاؤن سےمتصل سعدی گارڈن نالہ جگہ جگہ سے بندہے اور نالا بھر گیا ہے۔ نالے کی صفائی نہ ہو سکی جس کے باعث نالے کا پانی باہر نکل کر آبادی کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

اس صورت حال میں سعدی گارڈن کے ڈوبنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اہل علاقہ سخت خوف زدہ اور خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں۔

تمام صورتحال میں انتظامیہ غائب ہے ،کوئی بتانے والا نہیں ہے کہ پانی کہاں سے آ رہاہے ؟

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش کاپانی تھدوڈیم بھرجا نے کی وجہ سے نالے میں آرہا ہے
تازہ ترین