محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی تاہم سندھ میں حالیہ بارشوں کا سلسلہ تھم گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں مزیدبارش کی خبردی ہے۔
بلوچستان میں قلات، مکران، کوئٹہ اور ژوب ڈویژن، پنجاب کےراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن جبکہ خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، ڈی آئی خان، مردان ڈویژن میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، فاٹا اورکشمیر میں بھی چند مقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش برس سکتی ہے۔