• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Eurocup First Quarter Final Today
یورو کپ 2016 کا پہلا کوارٹر فائنل آج پولینڈ اور پرتگال کے درمیان کھیلا جائےگا، سب کی نظریں ٹاک آف دی ٹاؤن کرسٹیانو رونالڈو پر ہیں جبکہ پولینڈ کو میچ جیتنا ہے تو رونالڈو کے ساتھ ساتھ قریسما اور نینی کو قابو میں رکھنا ہوگا۔آج رات 12 بجے صرف جیوسوپر پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

پرتگال اور پولینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کےلئے تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں،مارسے اسٹیڈیم ہاؤس فل بکڈ ہےاور فینز اپنی اپنی ٹیموں کو اسپورٹ کرنے کے لئے بے چین دکھائی دیتے ہیں۔

ناک آؤٹ مرحلے میں پرتگال نے کروشیا کو ایک صفر سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سوئٹزرلینڈ کو پینالٹی ککس پر ہرایا۔

آج ہونے والے کوارٹر فائنل کے لئے سب کی نظریں کرسٹیانو رونالڈو پر لگی ہیںجو اب تک ٹورنامنٹ میں کوئی بھی کارنامہ انجام نہیں دے سکے لیکن پولینڈ کے خلاف سب ہی امید کررہے ہیں کہ ان کی اسٹرائیک ،پرتگال کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے ۔

دوسری جانب سخت ٹریننگ میں مصروف پولینڈ کی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ جیتنا ہے تو رونالڈو،نینی اور قریسما کو قابو کرنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوگا رات بارہ بجے ،جسے جیوسوپر پر لائیو دکھایا جائے گا۔
تازہ ترین