• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rare Dinosaur Era Bird Wings Found Trapped In Amber
یو ں تو قدیم دور کی اشیاء کا دریافت ہونا کوئی عجیب بات نہیں ہے لیکن میانما ر سے دس کروڑ سال پرانے پرندوں کے پر کی دریافت نے سب کو حیران کردیا ہے۔

میانمار میں ڈائنو سار کے زمانے کے پرندوں کے دو پر عنبر کے اندر محفوظ حالت میں دریافت کئے گئے ہیں جو تقریباً دس کروڑبرس قبل ایک استوائی جنگل میں درختوں سے نکلنے والی لیس دار رال میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

میانمار میں کی جانے والی یہ دریافت ننھے پرندوں کی باقیات پر مشتمل ہیں جن میں دھاریوں اور دھبوں کے رنگ بھی شامل ہیں۔یہ فاسل دو سے تین سینٹی میٹر کے درمیان ہیں اور ان کی مدد سے ڈائنوسارزسے پرندوں کے ارتقا پر روشنی پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے پرندوں کی یہ نوع ڈائناسارز کے ساتھ ہی 6.6 کروڑ سال پہلے معدوم ہو گئی تھی۔
تازہ ترین