• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Real Life Hulk Irani Hulk
ہالی ووڈ کے’ہلک‘ سے تو سب ہی واقف ہیں مگر حقیقی زندگی میں بھی ہلک سامنے آچکا ہے جو ’ایرانی ہلک‘ کے نام سے مقبول ہے۔

ایران سے تعلق رکھنے والا پاور لفٹر24سالہ سجاد غریبی اپنے بڑے اور مضبوط جسم کی وجہ سے ’ایرانی ہلک‘ اور ’پرشئین ہر کولیس‘ کے نام سے مشہور ہے، سجاد ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابلوں میں حصہ لےچکا ہے ،وہ چار سو پونڈ وزن باآسانی اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنی منفرد جسامت کی وجہ سے شہرت پانے والے سجاد کے انسٹاگرام پر باسٹھ ہزار سے زائڈ فالورزہیں۔

اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ سجاد کے طاقتور اور مضبوط جسم کے برعکس اس کی فطرت بہت نرم ہے۔ اس کے لئے سب سے مشکل کام گاڑی ڈرائیو کرنا ہے۔

سجادغریبی پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کاخواہشمند ہے ۔
تازہ ترین