• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکشن ہیرواکشے کمارکی فلم’رستم‘کا پہلا ٹریلر جاری

First Trailer Of Rustom Released
اکشے کمار کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ایک بار پھر اکشے کمار اپنی نئی رومانوی تھرلر’رستم‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تینو سریش دیسائی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اکشے ایک نیوی آفیسر کا کردار نبھارہے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل الیانہ دی کروز اور ایشا گپتا مرکزی کردار میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی کہانی 50کی دہائی میں ہونے والے ایک ایسے حادثے کے گرد گھومتی ہے جس میں ایک ایماندار نیول آفیسرکے ایم نواوتی پُر اسرار قتل کی واردات میں ملوث پایا جاتا ہے۔

فلم کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ میں کی گئی ہے ، فلم رواں سال 12اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین