• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

Court Gives Waseem Akhter Permission To Go To Abroad
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

وسیم اختر نے دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس میں بیرون ملک جانے کی درخواست دائر کی تھی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست کی سماعت کے دوران وسیم اختر اور رینجرز کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ ہمارا موقف سنے بغیر وسیم کو اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی۔قانونی طور پر وسیم اختر بیرون ملک نہیں جا سکتے ہیںجس پر وسیم اختر نے کہا کہ وہ فرار ہونے والے نہیں ۔

عدالت نے وسیم اختر کی جانب سے واپسی کی یقین دہانی کے بعد انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے رینجرز کی درخواست نمٹا دی۔
تازہ ترین