وزیر اعظم نواز شریف نے صحتیابی کے بعد لندن سے وطن واپسی پر مجوزہ استقبالیہ تقریبات منسوخ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیراعظم نوازشریف کی جانب سےکارکنان اورعوام کےنام پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن واپسی پراستقبال کی تیاریوں کی بات میرےعلم میں آئی ہے،میں آپ کی پرخلوص محبت کا اندازہ کرسکتاہوں،آپ کی اس محبت اور خلوص کا مظاہرہ میرے لیےباعث اعزازہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آپکی محبت اورخلوص بھرےجذبات اوراحساسات کااحترام کرتاہوں، میری آمدکےموقع پراستقبال اورایسی دیگرتقریبات منسوخ کردی جائیں۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن کامرحلہ مکمل ہونےکےبعد میری صحت بہتر ہورہی ہے،ڈاکٹروں کی جانب سےحتمی اجازت ملتے ہی آپ کے درمیان ہوں گا،رمضان کامہینہ ختم ہو رہاہے،آپ عید کی تیاریاں کیجئے،عیدمناتےوقت شہدااورانکےلواحقین کودعاؤں میں یادرکھیں۔