• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں کالنگ کارڈ کمپنی فراڈ،3افراد کو جیل بھیج دیا گیا

Paris Prepaid Calling Card Fraud3 Person Sent To Jail
رضا چوہدری...فرانسیسی پولیس نے پری پیڈ کالنگ کارڈ کمپنی پیرس برانچ میں17ملین یورو کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزام میں گرفتار19میں سے16افراد کو رہا کر دیا ہے جبکہ باقی تین افراد کو جیل بھیج دیا ہے۔

جیل بھیجے جانے والے افراد میں دو سری لنکن اور ایک پاکستانی نژاد فرانسیسی شامل ہیں،19افراد کو گزشتہ ہفتے حراست میں لیا گیا تھا۔

اس حوالے سےجاری رپورٹ کے مطابق کالنگ کارڈ کمپنی میں ملین یورو کا کاروبار ہوا اور درجنوں انٹرپرائزز فرموںنے کالنگ کارڈکی خریداری کیلئے رقم ان کے اکائونٹ کو منتقل کی اس کاروبار نے اس وقت اسکینڈل کی شکل اختیار کی جب کمپنی کے دو ملازمین نے غیر قانونی طورپر بعض انٹرپرائز فرموں کے کارڈ ازخود فروخت کرکے کمیشن وصول کرناشروع کردی ۔

تاہم Subaskaran Allirajah Chairman Lycan mobileکا ذاتی طور اس سکینڈل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوااور نہ ہی حراست میں لیئے گئے پاکستانیوں کا منی لانڈی یا غلط طریقہ کار سے لائیکہ کمپنی رقم بھجوانے کا تعلق ثابت ہوا جبکہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ لائیکہ کمپنی کے ساتھ کاروبار کرنے والی والی انٹرپرائز کے جو ایڈریس دیئے گئے کالنک کارڈ کی فروخت کی تصدیق ہوئی۔
تازہ ترین