• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
امریکی ڈالرکی اونچی اڑان جاری

کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 124 روپے 50 پیسے کی بلند سطح پر فروخت ہونے لگا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق عید تعطیلات کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ماہانہ درآمدی ادائیگیاں 5 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ،ساتھ ہی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باعث روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے 8 جون 2018 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر چھ روپے اڑتیس پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔

تازہ ترین