• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم سے 1100 افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئے

ایمنسٹی اسکیم سے 1100 افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئے

ایمنسٹی اسکیم سے گیارہ سو افراد کے 135 ارب روپے کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوگئے، ظاہرکئے گئے اثاثوں سے حکومت کو 4 ارب روپے کی ٹیکس آمدنی ہوئی، ملکی ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے اسکیم میں 15 روز توسیع کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے 1100 افراد اب تک اپنے اثاثے ظاہر کرچکے ہیں ، اسکیم سے اب تک 135 ارب روپے کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوچکے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہرکئے گئے اثاثوں سے حکومت کو 4 ارب روپے کی ٹیکس آمدنی ہوئی ہے ۔بیرون ملک اور ملکی اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے 1 ہزار ارب روپے ٹیکس نیٹ میں آنے کے اندازے ہیں جو امریکی ڈالر میں 8 ارب 20 کروڑ ڈالر بنتے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق اثاثے ظاہر ہونے کی اسکیم سے حکومت کو مجموعی طور پر 35 ارب روپے ٹیکس ملنے کا امکان ہے، اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون 2018 ہے، ملکی ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے اسکیم میں 15 روز توسیع کی تجویز دی ہے۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر ذیشان مرچنٹ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کا سسٹم آسان بنایا جائے، ادائیگی کا سسٹم بہتر ہونے سے بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کی رفتار میں تیزی ہوگی۔

تازہ ترین