• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حصص بازار میں 100 انڈیکس 644پوائنٹس گرگیا

موڈیز رپورٹ نے پاکستانی حصص بازار کا موڈ خراب کردیا، 100 انڈیکس 644 پوائنٹس گر گیا جبکہ کاروباری حجم 30 اپریل کی بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کے مستقبل کی صورتحال منفی کئے جانے پر حصص بازار میں کھلبلی مچ گئی ،کاروبار کے دوران بازار میں حصص فروخت کرنے کا رجحان رہا۔

حصص بازار میں آج کاروبار کے دوران 24کروڑحصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب33کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ بازار میںکیپٹلائزیشن ایک سو 45ارب روپے کم ہوکر 8ہزار 692ارب روپے ہوگئی۔ 

تازہ ترین