• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آم کھانے کا بہترین وقت اور مقدار کیا ہے؟

آم کھانے کا بہترین وقت اور مقدار کیا ہے؟

آم یقیناً بچوں بڑوں سب ہی کا پسندیدہ پھل ہے جسے جتنا کھایا جائے دل نہیں بھرتا، موسم گرما آتے ہی شوقین افراد آم پر ہاتھ صاف کرتے نظر آتے ہیں۔

صحت سے متعلق کچھ خدشات پھلوں کے بادشاہ سے لطف اندوز ہونے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

ضروری ہے کہ آم کھانے کا بہترین وقت علم میں ہو، ساتھ ہی آم کو کثرت کے ساتھ کھانے کے نتائج سے بھی آگاہ ہونا چاہیے۔

آم کھانے کا بہترین وقت اور مقدار کیا ہے؟

مختلف ادوار میں لوگوں کی آم کے بارے میں صحت سے متعلق مختلف آراء رہی ہیں خاص کر ذیابطیس کے مریضوں کے لیے کچھ خدشات موجود ہیں۔

آم کھانے کا بہترین وقت کیا ہے؟

آم کھانے کا بہترین وقت صبح سے لیکر شام کے درمیان ہے،ماہرین کے مطابق آم ناشتے میں یا دوپہر کے کھانے کے لئے بہترین ہیں۔

یہ بھی اہم ہے کہ آم کو دوپہر کے کھانے میں شامل کرنے کے بجائے اسنیکس کے طور پر کم مقدار میں کھایا جائے جبکہ رات کےکھانے میں استعمال کرنا مناسب نہیں۔

کھانے کے بعد آم کھانے سے جسم میں کیلوریز بڑھ سکتی ہیں، اس لئے رات کے وقت آم کھانے سے پرہیز کریں۔

ایک دن میں کتنے آم کھانے چاہئیں؟

تجویز کیا جاتا ہے کہ آم مناسب مقدار میں کھایا جائے، اگر آم زیادہ کھایا جائے گا تو جسم کو کیلوریز استعمال کرنے میں مشکل پیش آئے گی۔

آم کھانے سے کیل مہاسے بھی پیدا ہو سکتے ہیں، جن افراد کے خون میں ذیادہ حدت ہوتی ہے انہیں آم کھانے میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے۔

جن افراد کو خون میں حدت کی شکایت ہے اور وہ آم کے بھی شوقین ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ آم ٹھنڈے کر کے کھائیں اور ان کے ساتھ دودھ کا استعمال بھی کریں۔

تازہ ترین