• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عالمی منڈی میں تیل مہنگا اور سونا سستا

ایک ہفتے میں خام تیل 3 ڈالر 73 سینٹس مہنگاہو کر 68 ڈالر 58 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 7ڈالر 20 سینٹس کمی سے 1267ڈالر فی اونس پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم ایکسپورٹ ممالک اور خام تیل کے بڑے پیداواری ممالک نے وینئیا میں خام تیل کی سپلائی میں 10 لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔

اس فیصلے کے بعد یومیہ خام تیل کی مجموی پیداوار 7 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔ اس خبر پر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل 3 ڈالر 73 سینٹس مہنگا ہوکر 68 ڈالر 58 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے 7ڈالر 20 سینٹس کمی ہوئی جس سے سونے کی فی اونس قیمت 1267ڈالر فی اونس ہوگئی۔

تازہ ترین