• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل فون کیلئے ’اچھی بیٹری‘ حادثاتی طور پر تیار

موبائل فون کیلئے ’اچھی بیٹری‘ حادثاتی طور پر تیار

برطانوی ماہرین نے حادثاتی طور پر موبائل فون کےلئے زیادہ اچھی والی بیٹری بنالی ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ لانچسٹر یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق تیارکردہ یہ بیٹری موبائل فون کی موجودہ بیٹریوں سے زیادہ چلے گی اور اس کے پھٹنے کے خدشہ بھی کم ہے ۔

ماہرین کے مطابق حادثاتی طور پر کاربن کی نئی قسم دریافت کرلی ہے ،او ایس پی سی ون نامی کاربن کی نئ قسم میں لیتھیم آئنز کو گریفائٹ کی صورت میں دگنی مقدار میں رکھ رکھ سکتا ہے ۔

اسی وجہ سے سیل فونز کی بیٹریوں کی لائف دگنی ہوجائے گی اور جس کے بعد بیٹریوں کے پھٹنے کی شکایت اور خدشے میں بھی کمی آئے گی ۔

تازہ ترین