• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی انشورنس کمپنیوں کی چاندی ہو گئی ہےاور ان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اجازت ملنے سے سعودی عرب کو 90ارب ڈالر زکا اقتصاد ی فائدہ ہوگا۔

سعودی عرب میں انشورنس کمپنیوں کی چاندی

سعودی اسٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق انشورنس کے حصص کی قدر میں واضح طور پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد الراجحی انشورنس کے حصص کی قدر میں 10فیصد اضافہ دیکھا گیاجبکہ ساب تکافل اور سعودی انڈین کوآپریشن انشورنس کے حصص کی قیمت میں 7اعشاریہ 9 فیصد اور 4اعشاریہ 8 فیصد کا بالترتیب اضافہ ہوا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب کے علماءبورڈ نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سے متعلق شاہی فرمان پر عملدرآمد کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی قائدین نے مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا فیصلہ بورڈ میں شامل علماءکی بھاری اکثریت کی رائے کے مطابق کیا ہے۔ اکثر علماءنے رائے دی تھی کہ خواتین بنیادی طور پر ڈرائیونگ کی مجاز ہیں۔

تازہ ترین