• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

رواں سال کا طویل ترین چاند گرہن آئندہ ماہ نظر آئے گا


کراچی (نیوز ڈیسک) جولائی کا مہینہ ماہرین فلکیات کیلئے شاندار مہینہ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ 27؍ اور 28؍ جولائی کی درمیانی شب مشرقی نیم کرہ پر جاری 21ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن نظر آئے گا۔

رواں سال کا طویل ترین چاند گرہن آئندہ ماہ نظر آئے گا

سائنس میگزین کی رپورٹ میں ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مکمل گرہن تقریباً ایک گھنٹہ 43؍ منٹ تک نظر آئے گا جبکہ مجموعی طور پر چاند کو لگنے والے گرہن کا مشاہدہ 3؍ گھنٹے 55؍ منٹ تک کیا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت نظر آتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے بیچ میں آ جاتی ہے۔

یہ گرہن اس لیے طویل عرصہ تک جاری رہے گا کیونکہ چاند زمین کے تاریک ترین پرچھائیں والے حصے، جسے Umbra کہا جاتا ہے، سے براہِ راست گزرے گا جس سے چاند پر سرخ رنگ کی چمک نظر آئے گی۔

رواں سال کا طویل ترین چاند گرہن آئندہ ماہ نظر آئے گا

یہی وجہ ہے کہ ایسے چاند گرہن کو ’’Blood Moon‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔

یہ وہ وقت ہوگا جب چاند اپنے ماہانہ مدار میں زمین سے انتہائی زیادہ فاصلے پر ہوگا جس کا مطلب یہ ہوا کہ چاند کو زمین کی تاریک پرچھائیں سے نکلنے میں زیادہ وقت لگے گا اور گرہن طویل عرصہ تک برقرار رہے گا۔

سائنس میگزین نے ارتھ اسکائی کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 24؍ منٹ پر شروع ہوگا، دوپہر ڈھائی بجے تک پورا گرہن یعنی بلڈ مون دیکھا جا سکے گا، دو بجکر 22؍ منٹ پر گرہن اپنے عروج پر ہوگا جبکہ 4؍ بجکر 13؍ منٹ پر گرہن ختم ہوگا۔

رواں سال کا طویل ترین چاند گرہن آئندہ ماہ نظر آئے گا

صرف یہی نہیں اس گرہن کے چند ہی دن بعد مریخ زمین کے قریب ترین فاصلے سے ہو کر گزرے گا۔ 2003ء کے بعد پہلی مرتبہ ہے کہ مریخ زمین کے اتنے قریب سے گزرے گا۔

31؍ جولائی کو مریخ زمین سے صرف 35.8؍ میل (57.6؍ ملین کلومیٹر) کے فاصلے پر ہوگا جس سے عوام کیلئے سرخ سیارے (مریخ) کو کھلی آنکھ سے دیکھنا آسان ہو جائے گا۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین