• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’مجھے سونے دو‘

خواتین کی صحت کا برہ راست تعلق نیند سے ہو تا ہے، نامکمل اور بے سکون نیند انہیں دل کے امراض میں مبتلا کر دیتی ہے اور انہیں بلڈ پریشر کا مریض بنا دیتی ہے۔

جس طرح ایک انسان کی اچھی صحت کے لئے اچھی غذا اور مشق ہوتی ہے ، س بھی زیادہ اہم نیند ہے۔رات کی پر سکون نیند سے توانائی کی سطح بہتر رہتی ہے ور پورا دن موڈ بھی اچھا رہتا ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق خواتین کے لئے نیند بہت معنی رکھتی ہے اورا ہی کو نیند کی دشواریوں کا سامنا بھی ہوتا ہے۔خواتین میں مردوں کی نسبت نیند کی خرابی کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔

خواتین کے لئے نیند اتنی اہم کیوں؟

خواتین کے لئے نیند اتنی اہم اس لئے بھی ہے کیونکہ ان پر گھر اور بچوں کی پرورش کی ذمہ داریوں کا ذہنی اور جسمانی پوجھ ہو تا ہے، ملازمت پیشہ خواتین کی ذمہ داری اس سے دگنی ہو جاتی ہے۔

اس کے علاوہ خواتین مختلف اوقات میں ہارمونل تبدیلیوں سے گزرتی ہیں۔یہ تبدیلیاں ان کے مزاج پر اثر انداز ہوتی ہیں جس کا علاج صرف بہترین نیند میں ہے۔

پرسکون سونے کے لئے پرسکون جگہ کا انتخاب کریں ، وقت پر سوئیں ، سات سے آٹھ گھنٹے کی مکمل نیند لیں اور بہتر ہے کہ سونے سے پانچ چھ گھنٹے پہلے چائیں یا کافی پی لیں ورنی سونے سے قریب چائے یا کافی پینے سے نیند اڑجاتی ہے۔

تازہ ترین