• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ناسا سورج پر تحقیق کیلئے جدید ترین مشن ’’پارکر‘‘ آئندہ ماہ بھیجے گا


کراچی (نیوز ڈیسک) ا مریکی خلائی تحقیق کا ادارہ ناسا سورج کی سطح پر تحقیق کیلئے اپنا جدید ترین خلائی مشن ’’پارکر‘‘ آئندہ ماہ روانہ کر رہا ہے۔

ناسا سورج پر تحقیق کیلئے جدید ترین مشن ’’پارکر‘‘ آئندہ ماہ بھیجے گا

اس خلائی جہاز کی رفتار تقریباً سات لاکھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور اسے ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناورل ایئر فورس اسٹیشن سے روانہ کیا جائے گا۔

مشن سورج کی سطح پر اس کے طوفانوں، شعلوں اور شعاعوں پر تحقیق کرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مشن کے ذریعے ستاروں کی زندگی اور تباہ کن آفتابی شعلوں(Solar Flares) کے متعلق معلومات حاصل ہوں گی۔

آفتابی شعلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی سیٹلائٹ سسٹم خراب ہو سکتا ہے۔

پارکر سولر پروب (پی ایس پی) کے نام سے بھیجے جانے والے مشن میں خلائی جہاز کا سائز ایک کار جتنا ہے، اسے یونائیٹڈ لانچ الائنس ڈیلٹا فورس نامی طاقتور راکٹ کے ذریعے 4؍ اگست کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

مشن براہِ راست سورج کی طرف جائے گا اور ساڑھے 6؍ لاکھ کلومیٹر کے محفوظ فاصلے سے اپنے اعداد و شمار جمع کرے گا۔ یاد رہے کہ سورج زمین سے 15؍ کروڑ کلومیٹر دور ہے۔

پارکر مشن روانہ کیے جانے کی تقریب براہِ راست ناسا کی ویب سائٹ پر نشر کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین