• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں تالی بجانے اور باتیں کرنیوالے روبوٹ کی دھوم


ویسے تو بہت زیادہ دیر تک تالیاں بجنے کا مطلب کسی مظاہرے پر پسندیدگی کا اظہار سمجھا جاتا ہے اور اب روبوٹس بھی آپ کو پسند کرتے، خوشیاں بانٹتے اور سراہتے دکھائی دینگے۔

اب روبوٹ تالی بھی بجائے گا

جاپان کا بِگ کلیپر نامی یہ روبوٹ آج کل سب سے کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جو تالی بجا کر نہ صرف آپ کو حیران کردے گا بلکہ اپنی پسندیدگی کا بھی اظہار کریگا۔

خوشیاں بانٹتا یہ انوکھا روبوٹ نہ صرف آپ سے باتیں کرتا ہے بلکہ آپ کو خوش آمدیدکہتے ہوئے تالیاں بھی بجاتا ہے ۔

دائرے کی شکل کایہ منفرد روبوٹ اینڈ رائڈ فون کی ایک ایپلیکیشن سے منسلک ہو کر آپ کے احکامات مانتا ہے جو جاپان میں ہر ایک خصوصی بچوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔


تازہ ترین