• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا

اسٹیٹ بینک مالیاتی پالیسی کا اعلان آج کرے گا

بینک دولت پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گی، مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے اجلاس میں آئندہ دو ماہ کے لئے پالیسی وضع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مالیاتی پالیسی کا اعلان آج پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا ۔پالیسی بیان شام پانچ بجے ، اسٹیٹ بینک کے گورنرطارق باجوہ پریس کانفرنس کے دوران جاری کریں گے۔

الیکشن اور معیشت کی مالی ضرورت کے سبب مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اس سال فیصلہ اپنے سالانہ معمول سے پہلے کررہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی اپنے اجلاس میں معیشت کو درپیش کرنٹ اکاونٹ خسارے، گرتے زرمبادلہ ذخائر، روپے کی گرتی قدر اور بڑھتی مہنگائی پر غور ہوگا جس کے بعد شرح سود کو معاشی صورتحال کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائےگا۔

ماہرین کے اندازے ہیں کہ شرح سود میں 50 سے 100 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین