• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی، شرح سود بڑھادیا گیا

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی، شرح سود بڑھادیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس میں شرح سود ایک فیصد بڑھا دیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نےمانیٹری پالیسی 2018 کا اعلان کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ مرکزی بینک نے شرح سود5.6 فیصد سے بڑھاکر5.7 فیصد کردیاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے، زرمبادلہ ذخائر پر درآمدات کی وجہ سے دباؤ ہےجبکہ روپے کی قدرمیں کمی سے مہنگائی بڑھے گی تاہم بجٹ خسارہ 6 اعشاریہ 8فیصد رہنے کااندازہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک ادھار لے کر معاملات چلاتے آرہے ہیں لیکن اسے جاری رکھنا مشکل ہے اس لئے شرح سود بڑھا کر طلب کے دبائو کو کم کرنے کی کوشش کی گئی جبکہ ماہرین رواں مالی سال شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد اضافے کا اندازے لگارہے ہیں۔

تازہ ترین