حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت اب تک سب سے زیادہ ٹیکس کراچی کی رہائشی خاتون مریم علی نے دیا ۔
انہوں نے تین ارب تیس کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے کالا دھن سفید کیا ۔
جیو کے نمائندے اشرف ملخم کو ملنے والی معلومات کے مطابق مریم علی کے تمام اثاثے اور دولت بیرون ملک ہے جس کا حجم 165 ارب روپے ہے ۔
مریم نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اثاثوں اور دولت کو پاکستان لانے کے لیے اس پر دو فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا ہے ۔