• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ :100 انڈیکس800پوائنٹس نیچے گر گیا

اسٹاک مارکیٹ :100 انڈیکس800پوائنٹس نیچے گر گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن شدید مندی دیکھنے میں آئی ،100 انڈیکس8سو سے زائد پوائنٹس نیچے گر گیا ۔

شرح سود میں اضافے ، روپے کی قدر میں کمی اور سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

آج کاروبار کے آغاز میں اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا پھر مارکیٹ میں بتدریج کمی آئی ۔

دوپہر ایک بجے کے قریب مارکیٹ 800سے زائد پوائنٹس نیچے گر گئی اور انڈیکس 39ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔

شیئرز بازار میں ٹریڈنگ کے دوران بینکنگ سمیت مختلف سیکٹرز میں مندی چھائی رہی ۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بیک وقت پیدا ہونے والی 3 وجوہات، روپے کی قدر میں کمی، سیاسی صورتحال اور شرح سود میں اضافہ مندی میں اضافے کی وجوہات ہیں۔

تازہ ترین