• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ڈالر 128 روپے 75 پیسے کا ہوگیا

روپےکےمقابلےمیں ڈالرکی اونچی اڑان جاری ہے، انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 76پیسے کا اضافہ ہوگیا۔

76 پیسے اضافے کے بعد فارن ایکسچینج مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے 75پیسے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 129 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

واضح رہے کہ دو دن کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 7روپے 20پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں تاریخی کمی آئی اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 128 روپے 26 پیسے تک پہنچا بعد میں کاروبار کےاختتام پر ڈالر کے نرخ 127 روپے 99 پیسے پر بند ہوئے۔

کہا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی ملک کے بیرونی کھاتوں میں عدم توازن کو کم کرنے کی سوچی سمجھی پالیسی کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی آئی ہے۔


تازہ ترین