• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی معلومات افشا کرنا جرم

ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی معلومات افشا کرنا جرم

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والوں کی معلومات افشا کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی ۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے والوں کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گی، یہ معلومات افشا کرنے والوں کو ایک سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت اثاثے ظاہر کرنے والوں کی معلومات خفیہ رکھنے کی ضامن ہے ۔

تازہ ترین