• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کے استعمال نے بچوں کو تنہا کر دیا

سوشل میڈیا کے استعمال نے بچوں کو تنہا کر دیا

ایک چائلڈ سپورٹ گروپ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بچے سوشل میڈیا کے استعمال سے خود کو تنہا اور غیرمحفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔ایسے بچوں کی تعداد میں ہر سال 14 فیصد اضا فہ ہو رہا ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی برطانیہ میں کام کرنے والے چائلڈ سپورٹ گروپ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 4 ہزا 6 سو 36 تنہائی پر مشاورت سے متعلق کیسزرپورٹ ہوئے ۔

رپورٹ کےمطابق ایک بچے نے اپنی تنہائی سے متعلق شیئر کرتے ہوئےبتایا کہ آج کل میں خود کو بہت ز یادہ تنہا تصور کر رہا ہوں، میرے تمام دوست سوشل میڈیا پر اچھا وقت گزارتے ہیں ، ان سب کے مصروف ہونے سے می تنہا ہو گیا ہوں۔مجھے لگتا ہے اب کسی کو میری پرواہ نہیں ہے۔

سوشل میڈیا کے استعمال نے بچوں کو تنہا کر دیا

سوشل میڈیا کا استعمال بچوں میں بہت عام ہو تا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارنے والوں میں جلن، عداوت، اور تنہائی جیسے عناصر جنم لینے لگتے ہیں جس سے ان کی نفسیات پر اثر پڑتا ہے۔

اس سے قبل معروف آئی ٹی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹِم کُک نے بھی سوشل میڈیاکے استعمال سے ہونے والے ممکنہ خدشات سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھاکہ وہ اس ٹیکنالوجی کے بے جا اور بے تحاشا استعمال پر یقین نہیں رکھتے۔

تازہ ترین