• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت


نظامِ شمسی کے پانچویں بڑے سیارے مشتری کے گردمزید 12 چاند دریافت کرلیے گئے ۔ اس طرح مشتری کے چاندوں کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔

سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت

واشنگٹن میں واقع کارنیگی انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کے سائنس دان اسکاٹ ایس شیپرڈ زمینی دوربینوں سے نظامِ شمسی کے دوردراز مقامات کی کھوج میں لگے ہوئے تھے کہ انہوں نے مشتری کے گرد کئی چاند دریافت کیے۔

حالیہ دریافت کے بعد مشتری سب سے زیاد چاند رکھنے والا سیارہ بن گیا ہے۔

سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت

اسکاٹ شیپرڈ کے مطابق مشتری کے نئے چاندوں کا حتمی اعلان کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا اور ماہرین نے نئے چاندوں کی حرکت کا ایک سال تک مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیارہ جوپیٹر کے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔ اس طرح اب مشتری کے مزید 12 چاندوں کی حتمی تصدیق ہوچکی ہے۔

سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت

اس کے بعد بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم میں چھوٹے سیاروں پر تحقیق کے ماہر گیرتھ ولیمز نے ان تمام چاندوں کے مدار ناپے ہیں۔ 12 میں سے 9 چاندوں کا مدار مشتری سے بہت دور ہے جبکہ تین سیاروں کو مشتری کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں زمین کے دو سال یعنی 730 دن لگ جاتے ہیں۔

ماہرین کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ چاند دراصل اسی مادے سے بنے ہیں جس سے سیارہ مشتری تخلیق ہوا۔

سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت

یہ ٹکڑے سیارے سے جڑنے سے رہ گئے جس کے بعد اب یہ چاندوں کی صورت میں مشتری کے گرد گھوم رہے ہیں۔

تازہ ترین