• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر ایک دن میں 4روپے سستا ہو گیا

الیکشن کے اثرات بھی ڈالر کی قیمت پر مرتب ہونے لگے ہیں،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں 4روپے سستا ہو گیا۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر128 روپے سے سستا ہوکر 124 روپے کا ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عام انتخابات کے بعدڈالر 130 روپے سے گر کر 124 روپے کا ہو چکا ہے،عام انتخابات کے بعد ڈالر 6روپے سستا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات سے قبل ڈالر کی قیمتوں کو پر لگ گئے تھے اور وہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں۔

تازہ ترین