• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی نئی سمری سامنے آگئی؟

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی نئی سمری سامنے آگئی؟

اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2روپے 75پیسےفی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 3 روپے فی لیٹرجبکہ مٹی کے تیل میں 4روپے فی لیٹر تک کے اضافے کی تجویز دی ہے۔

اوگرا تجاویز کی منظوری کی صورت میں پیڑول کی نئی قیمت 97روپے 99پیسے، ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 94پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 87روپے 96پیسے فی لٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی تاہم نگراں حکومت قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ آئندہ حکومت پر بھی چھوڑ سکتی ہے۔

تازہ ترین