• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

زمین میں چھپے راز اب ’’نیلا ہیرا ‘‘ فاش کر ے گا

زمین میں چھپے راز اب ’’نیلا ہیرا ‘‘ فاش کر ے گا

نیلا ہیرا اپنی ساخت اور بناوٹ کی وجہ سےایک منفرد حیثیت رکھتا ہے لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ اس ہیرے کے اندر زمین کی قدیم تاریخ بھی دفن ہے ۔امریکا میں قائم جیولوجیکل انسٹی ٹیوٹ کے سائنس داں اوون سمتھ اور ان کے ساتھیوں نے مل کر نیلے ہیرےپر تحقیق کی ہے ۔ ماہرین نے دنیا بھر سے منتخب کیے گئے نیلے ہیروں کا مطالعہ کیا ،جس میں 2016ء میں 25 ملین ڈالرز کے عوض نیلام ہونے والا جنوبی افریقا کا قیمتی نیلا ہیرا بھی شامل تھا ۔یہ ہیرا زمین کے اندر 410 میل کی گہرائی میں پیدا ہوتا ہے ۔امریکی سائنس دانوں کے مطابق نیلے ہیرے کی تشکیل زمین کے نچلے حصے ’’مینٹل ‘‘ میں ہوتی ہے جہاں معدنیات کے کچھ ٹکڑے پھنس جاتے ہیں اور معدنیات کے ان ٹکڑوں پر کثیف دبائو کی وجہ سے نیلا ہیرا پیدا ہوتا ہے ۔

اس میں کاربن کی قلموں کا بھی کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ یہ اس لیے بھی زیادہ اہمیت کا حامل ہے ،کیوں کہ اس کے علاوہ جتنے بھی ہیرے ہوتے ہیں وہ 125 میل کی گہرائی میں پیدا ہوتے ہیں ۔اس وجہ سے جو راز یہ ہیرا افشا کر سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا ۔اس ہیرے میں بورون نامی عنصر بھی پایا جا تا ہے جو کئی سال قبل سمندری پانی میں ہوتا تھا اور اب زمین کی تہہ در تہہ تک پہنچ گیا ہے ۔ماہرین کو اُمید ہے کہ اس پر مزید تحقیقات کرکے بری اور بحری حصے کی تاریخ کی معلومات بآسانی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین