• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


 ناسا نے 1.5بلین ڈالر کے تخمینہ سے خلائی راکٹ تیار کر لیا ہے جو 11اگست کو فلوریڈا سے فضا میں چھوڑا جائےگا۔

’’پارکر سولر پروب‘‘ نامی یہ خلائی راکٹ سائنسدانوں کی جانب سے سورج کے انتہائی قریب تک پہنچنے کی پہلی کوشش ہے۔

اس کے ذریعے سورج کے ارد گردموجود ہالہ کا درجہ حرارت 10ملین ڈگری فارن ہائیٹ تک پہنچنے کی وجوہات کا پتہ چلا یا جاسکے گا۔

راکٹ چار لاکھ تیس ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہوا سورج کے مدار میں داخل ہوگا۔

اس مشن کی کامیابی زمین پر درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین