• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر پاکستان کی بات کریں تو چائے پاکستان میں اکثر افراد کا پسندیدہ ترین مشروب ہے۔ خصوصاً قہوہ (بلیک ٹی) آپ کو مختلف طبی مسائل سے نجات دلانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ جی ہاں! قہوہ جسم کے اندر اور باہر کی سطح دونوں کے لیے ہی حیران کن طبی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔ قہوہ کے چند زبردست اور قابلِ ذکر فائدے درج ذیل ہیں۔

ذیابطیس کا خطرہ کم کرے

ذیابطیس، میٹابولک مرض ہے جو کہ دنیا بھر میں وباءکی طرح پھیل رہا ہے اور اکثر افراد کو اس کا علم بھی کافی تاخیر سے ہوتا ہے۔ روزانہ 2 سے 3کپ قہوہ پینا ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ 42 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ اس میں موجود بائیو ایکٹیو کمپاؤنڈ اس حوالے سے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

امراض قلب سے بچائے

قہوہ میں موجود فلیونوئڈز دل کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، اس حوالے سے روزانہ 2 سے 3 کپ قہوہ کا استعمال کریں۔

نظام ہاضمہ بہتر کرے

قہوہ میں موجود کیمیکلز نظام ہاضمہ پر مثبت اور سکون آور اثرات مرتب کرتے ہیں۔ محققین کا ماننا ہے کہ چائے میں موجود پولی فینولز معدے میں صحت کے لیے فائدہ مند بیکٹریا کی مقدار کو بڑھاتے ہیں جبکہ یہ نقصان دہ بیکٹیریا کی روک تھام کرتے ہیں۔

خراشوں کے لیے

قہوہ میں موجود مرکب خون روکنے والی دوا کی طرح کام کرتے ہیں اور اس کی مدد سے کھلے زخموں یا خراشوں سے خون کو بہنے سے روکا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے ایک ٹھنڈے اور استعمال شدہ ٹی بیگ کو نرمی سے متاثرہ جگہ پر دبائیں، جس سے تکلیف اور سوجن میں کمی محسوس ہوگی۔

پیروں کی بو سے نجات

تیزقہوہ سے پیروں پر آنے والے پسینے میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے 2ٹی بیگز کو آدھا لیٹر پانی میں 15منٹ تک ابالیں، اس کے بعد ٹی بیگز کو نکال کر چائے کو آدھے گیلن پانی میں ڈال دیں۔ اب اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اپنے پیروں کو پندرہ سے تیس منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ اس عمل کو کچھ دن تک روزانہ دہرائیں۔

مسوڑھوں کی صحت میں بہتری

قہوہ میں ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو ٹشوز کی سوجن کم کرنے کے ساتھ مسوڑھوں سے خون بہنے کو روکتے ہیں۔ اگر آپ کے مسوڑھے سوج رہے ہیں تو بھیگے ہوئے ٹی بیگز کو براہ راست ان پر لگائیں۔ آپ چائے کو بھی ماؤتھ واش کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں، جس سے مسوڑھوں کی صحت میں بہتری آتی ہے۔ اگرکسی قسم کے تحفظات ہوں تو ہمیشہ اپنے ڈاکٹر یا ڈینٹسٹ سے مشورہ کریں۔

آنکھوں کی خارش میں کمی

اگر آنکھوں میں خارش اور یہ خشک ہورہی ہوں تو 2ٹی بیگز کو گرم پانی میں10منٹ تک ڈبو کر رکھیں۔ باہر نکال کر اس میں سے اضافی پانی کو دبا کر نکال دیں اور پھر ٹی بیگز کو 10منٹ تک اپنی آنکھوں پر لگائے رکھیں۔ اس سے خارش میں آرام اور سوجن میں کمی آئے گی۔

منہ کے چھالوں کا علاج

چائے میں فلیونوئیڈز اور کیفین موجود ہوتےہیں، لہٰذا منہ کے چھالوں یا ہونٹوں کے کونوں پر زخم سے نجات کے لیے استعمال شدہ ٹھنڈے ٹی بیگ کو متاثرہ جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک دبا کر رکھیں۔ یہ عمل دن میں 3سے 4دفعہ دہرائیں۔

الرجیز کے لیے مفید

فلیونوئیڈز سے بھرپور ہونے کے باعث قہوہ الرجیز سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ روزانہ چند کپ قہوہ پینا آپ کی الرجی کی تکلیف میں کمی لانے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

آشوب چشم کے عارضے میں کمی

اگر آپ اس تکلیف کا شکار ہیں تو گرم اور گیلے ٹی بیگ کو متاثرہ آنکھ پر5منٹ تک لگا کر رکھیں، اس کے بعد ایک ٹھنڈا اور گیلا ٹی بیگ 2منٹ تک لگائے رکھیں۔ اس طرح سوجن میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ اس عمل کو دن میں نئے ٹی بیگز سے کئی بار دہرائیں۔

ہیضے سے بچائے

قہوہ میں موجو تیزابیت آنتوں کی صفائی کرتی ہے، جس سے جسم کو سیال مواد جذب کرنے میں مدد ملتی ہے اور آنتوں کی سوجن میں کمی آتی ہے۔ بہتر فائدے کے لیے بغیر کیفین کے قہوہ کو پی کر دیکھیں، جس میں آپ شہد بھی ملا سکتے ہیں۔

تازہ ترین