• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناریل پانی کا استعمال صرف ایک ریفریشرکے طور پر نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت سے اہم غذائی اجزاء سے بھرپور مکمل ڈرنک ہے۔ اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے والوں کی یہ بہترین ڈرنک تصور کی جاتی ہے کیونکہ یہ توانائی کے ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ناریل کاپانی گردوں، میٹابولک نظام اور دیگر بیماریوں کے لیے نہایت مفید ہے۔

ناریل پانی کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس میں شوگر کی بہت کم مقدار موجود ہوتی ہےجو کہ وزن کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ ناریل پانی کےپانچ حیرت انگیز فوائد یہ ہیں :

* ناریل پانی میں پوٹاشیم بڑی مقدار میں موجود ہے جو کہ انسانی جسم سے اضافی پانی کو باہر نکال دیتا ہے۔ لہذا یہ ایک بہترین ’Detox water‘ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ناریل پانی وزن میں کمی کرنے کے ساتھ ہی جسم میں پانی کی کمی کو بھی دور کرتا ہے۔

* ناریل پانی پیٹ کو سکون بخشنے والی ڈرنک ہے، اس کا استعمال کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور قبض ہونے سے روکتا ہے۔ ناریل پانی ان لوگوں کے بہت اچھا ہے جو کسی بیماری یا سرجری سے گزرے ہوں کیونکہ اس میں وٹامنز اور منرلز کی بڑی تعداد موجود ہےجو جلد صحت یابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

* تیزابیت کی تکلیف کے شکار افراد کے لیے ناریل پانی بہت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود ’alkaline‘ انسانی جسم میںpH بیلنس کو ٹھیک کرکے اسےدوبارہ سے تندرست کردیتا ہے۔ اسی طرح یہ پیٹ کی دیگر بیماریوں کو بھی دور کرنے میں مددکرتا ہے۔

* ناریل پانی کا ایک اور سب سے بڑا فائدہ ہے کہ یہ گردے میں پیدا ہونے والی پتھری کو توڑ کر اسے جسم سے باہر نکال دیتا ہے۔

* یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نہایت مفید ڈرنک ہے جو خون میں شوگر کی سطح کو بڑھنے نہیں دیتی۔ رپورٹ کے مطابق اگر روزانہ 200 ملی گرام بھی ناریل کے پانی کا استعمال کیا جائے تو بھی یہ خون میں شوگر کو نہیں بڑھنے دیتا کیونکہ اس میں صرف گلوکوز موجود ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ناریل پانی ڈبے والے مشروبات اور آئس کریم سے بہت بہتر ہے۔

تازہ ترین