• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسرت راشدی، کراچی

جب بھی ہم کسی مزیدار اور خوشبودارکھانے کا تصور کریں تو ذہن میں جن چیزوں کے نام آتے ہیں ان میں یقیناً باربی کیو (Barbeque) بھی سرفہرست ہے۔ اس کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔ نہ صرف مزہ بلکہ ایک تفریح سے کم نہیں۔ باربی کیو میں آپ کو کئی گھنٹے کچن میں مختلف ڈشز بناتے ہوئے نہیں گزارنے پڑتے اور جن کو بنانے میں کوئی تفریح بھی نہ ہو۔ جبکہ باربی کیو بناتے ہوئے سب ہی پرجوش ہوتے ہیں اور اس موقعے کو بھرپور انجوائے کرتے ہیں۔ عیدِ قرباں پر قربانی کا گوشت وافر مقدار میں ہوتا ہے، ایسے موقعے پر اکثر دوست احباب ، خاندان کے افراد مل کر باربی کیو کرتے ہیں،لہذا موقع کی مناسبت سے باربی کیو کی کچھ تراکیب نذرِ قارئین ہیں۔

بہاری بوٹی

اجزاء:

بیف آدھا کلو (باریک پارچے بنے ہوئے)،دہی سو گرام،پپیتا پسا ہوا دو کھانے کے چمچے،پیاز ایک عدد (کٹی اور فرائی کی ہوئی) لہسن ادرک پسا ہوا دو کھانے کے چمچے،سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ،گرم مسالہ پسا ہوایک چائے کا چمچ،ہلدی آدھا چائے کا چمچ،بیسن چار کھانے کے چمچے (بھنا ہوا)،سرسوں کا تیل چار کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،گارنشنگ کے لئے،سلاد کے پتے تین سے چار عدد،کھیرے دو سے تین عدد،ٹماٹر دو سے تین عدد۔

ترکیب:

ایک بڑے پیالے میں بیف کے پارچے اور تما م اجزاء شامل کرکے اچھی طرح ملالیں،اب اسے دو سے تین گھنٹے کے لئےرکھ دیں۔اس کے بعد گوشت گرل پر لگا کر باربی کیو کرلیں۔ یا اگر آپ چاہیں تو بیک یا فرائی بھی کرسکتے ہیں۔سلاد کے پتوں، کھیرے اور ٹماٹروں کے ساتھ گرم گرم بہاری بوٹی سرو کریں

افغانی کباب

اجزاء:

قیمہ ایک کلو،پیازایک عدد،شملہ مرچ ایک عدد،ٹماٹرایک عدد،ہری مرچ تین عدد،ہرا دھنیا آدھی پیالی،ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، زیرہ ایک کھانے کا چمچ،کٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہ،بیسن چوتھائی پیالی،انار دانہ دوکھانے کے چمچے۔

ترکیب:

پیاز، شملہ مرچ، ٹماٹر اور ہری مرچ کو باریک کاٹ کر قیمہ میں مکس کریں،ساتھ ہی نمک، کٹی لال مرچ، بیسن، انار دانہ اور باقی تمام اجزءا شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب قیمہ کو سیخ پر لگا کرکوئلوںپر سینک لیں یا پتیلی میں ہلکا سا تیل ڈال کر فرائی کرلیں،مزیدار افغانی کباب تیار ہیں۔

باربی کیو سیخ بوٹی

اجزاء:

گوشت(بغیر ہڈی کا) ایک کلو،دہی آدھی پیالی،پیاز ایک عدد (درمیانی)، ہلدی آدھا چائے کا چمچ،دھنیا(پساہوا) ایک کھانے کا چمچ،ادرک پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،نمک حسب ذائقہلال مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ،گھی حسب ضرورت،پپیتا پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:

گوشت کے ٹکروں کو ابلتے ہوئے پانی میں پانچ منٹ تک بھگودیجئے۔ پھر نکا ل کر تمام مسالے اور دہی ملا دیںتاکہ گوشت کے ہر ٹکڑے پرمسالہ اچھی طرح لگ جائے اب گوشت کی بوٹیوں کو سیخ پر پرودیں اور کوئلوں پر چاروں طرف سے سینک لیں۔ گوشت پر گھی چمچے سے ٹپکاتے جائیں۔ مزیدار باربی کیو سیخ بوٹی تیار ہیں ۔اسے سلاد اور چٹنی کے ساتھ مزے لے لے کر کھائیں۔

باربی کیو بیف چلی

گوشت آدھا کلو (چھوٹی بوٹیاں)،سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے،سویا سوس دو کھانے کے چمچے،نمک حسب ذائقہ،چینی ایک چائے کا چمچ،کارن فلور ایک کھانے کا چمچ،(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی باربی کیو سوس دوکھانے کے چمچے،(ہری مرچ دس عدد (لمبی باریک کٹی ہوئی،تیل حسب ضرورت،تل کا تیل ایک چائے کا چمچ۔

ترکیب:

پہلےبوٹیوں کو اچھی طرح دھو کر ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ، ایک کھانے کا چمچ سویا سوس، نمک، چینی، کارن فلور، کالی مرچ اور باربی کیو سوس ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

اب فرائنگ پین میں ذرا سی چکنائی لگا کرمسالہ لگی بوٹیاں الگ الگ کرکے رکھیں اور ان کا اپنا پانی خشک کرلیں،پھر گرل پین گرم کرکے اس پر بھی ذرا سی چکنائی لگا کر خشک کی ہوئی بوٹیاں پھیلا کر رکھ لیں۔جب وہ دونوں طرف سے اچھی طرح سک جائیں تو انہیں سرونگ ڈش میںنکال لیں۔اب فرائنگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کرکے ہری مرچ، سویا سوس، سفید سرکہ اور نمک ڈال کر فرائی کریں۔

پھر تیار بوٹیوں پر ڈال دیں،ساتھ ہی تل کا تیل ڈال کر گرم گرم سرو کریں۔

باربی کیو مٹن نمکین

مٹن ایک کلو،نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ،سفید مرچ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس پانچ کھانے کے چمچے،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،،چاٹ مسالہ ایک چائے کا چمچ،تیل حسب ضرورت

ترکیب:

گوشت میں نمک، سفید مرچ، لیموں کا رس، کالی مرچ، چاٹ مسالہ لگاکر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیںاب سیخوں میں لگائیں او ر انگیٹھی پر دہکتے کوئلوں پر سینکتے جائیںساتھ تیل برش سے لگاتی جائیںچاٹ مسالہ چھڑکیں،سلاد اور نان کے ساتھ پیش کریں۔

مسالے دار تکے

اجزاء :

گوشت، آدھا کلو لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچے، ادرک پسا ہوا دو کھانے کے چمچے، پیاز ایک عدد، دہی آدھی پیالی، پپیتا پسا ہوا دو چائے کے چمچے، جائفل جاوتری آدھا چائے کا چمچ، لونگیں چار عدد، ہلدی آدھا چائے کا چمچ، سیاہ مرچیں دس عدددد، بڑی الائچی ایک عدد، ثابت دھنیا ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ آدھا کھانے کا چمچ، دارچینی ایک انچ ٹکڑا، سونٹھ ایک چائے کا چمچ،ثابت سرخ مرچ چار عدد، کباب چینی آدھا چائے کا چمچ،تیل آدھی پیالی۔

ترکیب :

گوشت کو اچھی طرح دھوکر خشک کرلیں اور کانٹے سے اچھی طرح گودھ لیں۔ ثابت دھنیا اور سفید زیرہ بھون کر پیس لیں۔ اس کے بعد جائفل جاوتری، لونگیں، سیاہ مرچیں، بڑی الائچی، کالا زیرہ، دارچینی ، سونف، سرخ مرچیں اور کباب چینی کو موٹا موٹا کوٹ لیں۔ گوشت کو کسی بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں پسے ہوئے تمام مسالے ، ادرک لہسن اور پپیتا ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور چار گھنٹے کےلیےرکھ دیں۔ پھر ایک سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کرسنہری ہونے تک فرائی کریں۔ اس کے بعدمسالہ لگے تکے ڈال کر بھونیں، دہی شامل کرکے مزید بھونیں پھر ڈھکن ڈھانک کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ گوشت گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو سرونگ ڈش میں نکال کرہرے دھنیے ، ٹماٹراور پیاز کے لچھوں سےسجائیں۔ مزیدار مسالے دار تکے تیارہیں، نان یا چپاتی کے ساتھ نوش کریں۔

تازہ ترین
تازہ ترین