• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساسجزز لمبے اور پتلےبیلن نما گوشت کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ان کو مختلف گوشت مٹن، بیف اور چکن کے قیمے سے تیار کیا جاتا ہے۔ان کی تیاری میں مختلف مصالحے استعمال ہوتے ہیں جو ان کو ذائقہ دار بناتے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ بڑی عید میں چند روز ہی ہیں ۔قربانی کرتے ہی خواتین گھر میں گوشت کے مختلف پکوان بنانے کو تیار ہوں گی۔

اکثر لوگ روایتی پکوان سے ہٹ کر کچھ کھانا چاہتے ہیں ان کے لیے سوسجز سے بنے پکوان بہت بہترین ثابت ہوں گے۔روایتی طور پر سوسجز بنانا خوراک کی حفاظت کا ایک طریقہ ہے۔ سوسجزسے بنے مختلف کھانے ناشتے میں خاص پسند کیے جاتے ہیں ۔علاوہ ازیں سوسجزسے بنائے جانے والے طرح طرح کے پکوان کسی بھی وقت مزہ دیتے ہیں۔ساسجز سے بہت سے پکوان جیسے پزا،سینڈوچ،پلائو، کباب اور مختلف سیلڈز بنائے جاسکتے ہیں۔سوسجز سے بنے پکوان باآسانی گھر پر تیار کیے جاسکتے ہیں۔سوسجز سے بنےچند پکوانوں کی ریسیپی توجہ فرمائیں۔

ہاٹ ڈاگ

اجزاء:

لمبے والے بن۔ 4عدد ،ساسجز۔ 4عدد ،کیچپ ۔ 4ٹی سپون ،مایونز۔ 4ٹی سپون ،مسٹرڈ پیسٹ۔ 4ٹیبل سپون ،چیز سلائس۔ 4عدد ،مکھن۔ حسبِ ضرورت

ترکیب:

چکن ساسجز کی پیکنگ اتار کر ہلکے سے مکھن میں فرائی کرلیں۔

بن میں درمیان سے ایک کٹ لگا لیں اور اس کے اندر مسٹرڈ پیسٹ اور مایونیز لگا دیں۔

بن کے درمیان مین ساسجز لگا کر اوپر سے چیز سلائس رکھ کر بن بند کردیں۔

چاہیں تو چیز سے پہلے کیچ اپ لگائیں اورساتھ میں فرنچ فرائیز تل لیں ۔

میک اینڈ چکن سوسج

اجزاء:

ساسجز۔4عدد،نمک۔حسبِ ذائقہ،کالی مرچ (کُٹی ہوئی)۔آدھا چائے کا چمچ،سفید مرچ۔آدھا چائے کا چمچ،مکرونی (ااُبلی ہوئی)۔2 کپ

مکھن۔2کھا نے کے چمچ

میدہ۔2کھانے کے چمچ،دودھ۔2ملی لیٹر

چیڈر چیز۔ایک چوتھائی کپ،مزریلہ چیز۔ایک چوتھائی کپ،پارمیزان چیز۔ایک چوتھائی کپ

کریم چیز۔آدھا کپ،پارسلے(چوپ)۔گارنش کے لیے

ترکیب:

مکرونی کو پیکٹ پر دی گئی ہدایات کے مطا بق اُبال لیں۔

سوسجزکو پیکٹ سے نکال کر سلائس کٹ کر لیں۔

اب ایک پین میں مکھن کو گرم کر لیں اب اس میں میدہ ڈال کر ایک منٹ تک درمیانی آنچ پر پکا لیں ۔

اب اس میں دودھ ڈالتے جائیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں۔

جیسے اُبلنے لگے توآنچ کو کم کر لیں اور دو منٹ تک پکا لیں۔

اب اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب آنچ کم کر دیں اور اس میں کریم چیز، چیڈر چیز، مزریلہ چیز، پارمیزان چیز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

پھر اس میں اُبلی ہوئی مکرونی ڈال دیں۔

اب اس کو ایک سے دو منٹ تک پکا لیں۔

پارسلےسے گارنش کرکے سرو کریں۔

ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ

اجزاء:

چکن سوسج ۔چھ عدد

بریڈ رول (سینڈوچ کےلئے) ۔ چھ عدد

آئل۔ فرائی کرنے کےلئے

مایونیز۔ حسبِ ضرورت

چلی کیچپ۔ حسبِ ضرورت

چلی گارلک سوس ۔حسبِ ضرورت

مسٹرڈ پیسٹ ۔تیس گرام

پیاز(رِنگ کی شکل میں) ۔ تین عدد

سرکہ ۔پچاس گرام

کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چٹکی

ٹماٹر۔ دو عدد

سلاد پتے۔چند

کھیرا۔ ایک عدد

نمک۔ ایک چٹکی

ترکیب۔

ایک فرائینگ پین میں پیاز کو سرکہ کے ساتھ فرائی کرنے کےلئے رکھ دیں اور پین کو ڈھانپ دیں۔

جب پیاز گَل جائے تو اسے ایک پیالے میں نکال لیں۔

اب ایک پین میں آئل گرم کرکے اس میں ساسجز کو ڈال کر فرائی کریں۔

جب یہ براؤن ہوجائیں تو انہیں ایک ڈش میں نکال لیں۔

اب ایک بریڈ رول کو درمیان سے کاٹ کر ایک ساسج کو اس میں رکھیں۔

پھر اس کے اوپر مسٹرڈ پیسٹ، چلی گارلک سوس ، مایونیز، کھیرا، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور سرکے والی پیاز ڈال دیں۔

ایک بار پھر تھوڑی سی مایونیز ڈال دیں۔

اب اس کے اوپر چلی کیچپ ڈال دیں اور پھر ٹماٹر اور سلاد پتے ڈال کر اس بریڈ رول کو بند کردیں۔ مزیدار ہاٹ چکن سوسج سینڈوچ سرو کرنے کے لیےتیار ہیں۔

سوسج کباب

اجزاء:

بون لیس بیف۔آدھا کلو

انڈا۔ایک عدد

باریک (کٹی پیاز)۔ایک عدد

بریڈ سلائس۔تین عدد

کٹی ہری مرچ۔دو سے تین عدد

پانی۔آدھا کپ

پسی لال مرچ۔ایک چائے کا چمچ

سفید زیرہ۔ایک چائے کا چمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ۔ایک چائے کا چمچ

نمک۔ایک چائے کا چمچ

گرم مصالحہ۔آدھا چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا۔دو کھانے کے چمچ

گرم تیل۔دو کھانے کے چمچ

بیسن۔چار کھانے کے چمچ

ترکیب:

بون لیس بیف کو ادرک لہسن کا پیسٹ اور حسبِ ضرورت پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور گوشت گل جائے۔

اب گوشت کو ٹھنڈا کر کے مشین میں باریک پیس لیں۔

اس میں تین عدد بھیگی ہوئی بریڈ سلائس، بیسن، سفید زیرہ، نمک، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، باریک کٹی پیاز، انڈا اور گرم تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس کے سوسج کباب بنا کر گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔

سوسیج اینڈ پیپر رائس

اجزاء:

اُبلے ہوئے چاول۔ڈیڑہ کپ

زیتون کا تیل۔1کھانے کا چمچ

سوسج۔5عدد

شملہ مرچ(لال، پیلی، ہری)۔آدھا کپ

پیاز۔1 عدد

لہسن۔چوپ

نمک۔حسبِ ذائقہ

کُٹی ہوئی کالی مرچ۔آدھا چائے کا چمچ

سفید مرچ۔آدھی چائے کا چمچ

ٹماٹر پیسٹ۔3 کھانے کے چمچ

پانی۔تین چوتھائی کپ

چکن سٹوک۔1عدد

پیپریکا۔ 1 چائے کا چمچ

چلی پاؤڈر۔1/2چائے کا چمچ

ترکیب:

ایک برتن میں پانی اور چاول ڈال کر تین چوتھائی حصہ گلنے تک پکا لیں۔

ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن، پیاز ڈال کر چار سے پانی منٹ تک سوتے کر لیں۔

اب اس میں نمک، کالی مرچ، سفید مرچ ڈال کر ایک منٹ کے لیے پکا لیں۔

اب اس میں ٹماٹرپیسٹ، پانی، پیپریکا پاؤڈر، چلی پاؤڈر، شملہ مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔

اب اس کو ایک منٹ کے لیے ڈھک کر پکا لیں۔

اب اس میں چکن سٹوک ڈال کر ملا لیں۔

سوسج کو تل کر سلائس میں کا ٹ لیں۔

اب اس میں اُبلے ہوئے چاول ، اور سوسج کے سلائس ڈال لیں اور اچھی طرح ملا لیں۔

چکن سوسج پزا

اجزاء:

پزا ڈو بنانے کے اجزاء:

میدہ۔4 کپ،چینی۔1 چائے کا چمچ،ایسٹ ۔2چائے کے چمچ،نمک۔1 چائے کا چمچ،نیم گرم پانی۔حسبِ ضرورت،زیتون کا تیل۔2 کھانے کے چمچ،

ٹوپنگ کے اجزاء:

کھانے کا تیل۔حسبِ ضرورت،میدہ۔1 چائے کا چمچ،پیاز۔1 عدد،سوسجز۔4عدد،مزریلہ چیز۔آدھا کپ،شملہ مرچ(سلائس)۔1 کپ

ایلا پینو۔1کھانے کا چمچ،چیڈر چیز۔1 کپ

زیتون۔2 کھانے کا چمچ،اوریگانو۔آدھا چائے کا چمچ،لال مرچ کُٹی ہوئی۔آدھا چائے کا چمچ

پزاسوس پنانے کے اجزاء:

زیتون کا تیل۔2 کھانے کے چمچ،لہسن (سلائس)۔3عدد،لال مرچ کُٹی ہوئی۔آدھا چائے کا چمچ،اوریگانو۔1چائے کا چمچ،ٹماٹر(بغیر چھلکے)۔1 کپ،بیزل۔آدھا چائے کا چمچ، نمک۔حسبِ ذائقہ،کالی مرچ پاؤڈر۔آدھا چائے کا چمچ،پیاز۔آدھا،کیچپ۔ایک چوتھائی کپ، 

ڈوبنانے کا طریقہ:

ایک برتن میں میدہ لیں اس میں چینی، نمک، ایسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اب اس میں پانی ڈال کر گوندھ لیں اب اس پر تھوڑا سا زیتون کا تیل لگا لیں۔اب اس کو ڈھک کر رکھ دیں ڈو ڈبل ہونے تک یا ایک گھنٹے تک رکھ لیں۔اب اس کو تھوڑی دیر دوبارہ گوندھ لیں اور اس کو چارحصوں میں تقسیم کر لیں۔اب ان پر تھوڑا سا میدہ لگا لیں۔

پزا سوس بنانے کاطریقہ:

ایک پین میں تھوڑی سا تیل ڈال کر گرم کر لیں اب اس میں لہسن ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔اب اس میں پیاز ڈال کر دو منٹ تک پکا لیں ۔اب اس میں لال مرچ کُٹی ہوئی، اوریگانو،بیزل، ٹماٹر، کیچپ، اور نمک ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔اب اس میں پانی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ پکا لیں مصالحہ تیل چھوڑ دے تو اُتار لیں۔دو سے تین مہینے تک استعمال کر سکتے ہیں۔

پزا بنانے کا طریقہ۔

سوسج کو پیکٹ سے نکال لیں اور چھوٹے چھوٹے سلائس کر لیں۔پزاا ڈش میں کھانے کا تیل لگا لیں اب اس پر میدہ لگا لیں۔اب اس پر تیار کی ہوئی پزا ڈو کو پھیلا لیں۔اب اس پر کانٹے کی مدد سے نشان لگا لیں۔ اس پر تیار کی ہوئی پزا سوس لگا لیں۔ اب اس پر پیاز (رنگز) رکھ دیں۔اب اس پر مزریلہ چیز، چیڈر چیز، تیار کیے ہوئے سوسج، شملہ مرچ، کالا زیتون ڈال دیں۔اب اس پر ایلا پینو، اوریگانو، لال مرچ کُٹی ہوئی ڈال کر 190 ڈگری پر 20 منٹ تک اون بیک کر لیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین