• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھرپارکر میں خشک سالی اور قحط ، متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی

تھر پارکر میں قحط سالی کے سبب متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی شروع ہو گئی۔ بھوک پیاس کے ستائے لوگوں کی بڑی تعداد اپنے علاقے چھوڑ کر جا رہی ہے۔

صحرائے تھرجہاں زندگی کا تمام تر دارومدار بارش پر ہے اور اس سال بارشیں تھر سے کچھ ایسی روٹھیں کہ خشک سالی نے قحط کا روپ دھار لیا ، قحط سالی کے سبب علاقہ مکینوں کوخوراک اور پانی کی کمی کا سامنا ہے اور متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کا آغاز ہو گیا ہے۔

ڈاہلی ، چھاچھرو، ڈیپلو اور ننگر پارکر کے دیہات سے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد اپنے گھر بار چھوڑ کرعارضی طور پر سندھ کے بیراجی علاقوں میں ہجرت کر رہے ہیں۔

قحط سالی کی صورتحال میں حکومتی اقدامات سے مایوس متاثرین کی نقل مکانی میں دن بدن تیزی آتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین