• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احمد شہزاد کو لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معطل کرکٹر احمد شہزاد کو لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت سے روک دیا۔

پی سی بی کا دو روزہ لیول ون کوچنگ کورس گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوا ۔ لیکن منتظمین کی لاعلمی یا لاپروائی کی وجہ سے ڈوپ ٹیسٹ مثبت میں معطل احمد شہزاد بھی کورس میں شریک ہو نے کے لیے پہنچ گئے۔تاہم میڈیا کی جانب سے نشاہدہی کرنے پر پی سی بی متحرک ہوا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کورس کے دوسرے دن احمد شہزاد کو کورس میں شرکت سے روک دیا گیا اور انہیں بتایا گیا ہے کہ وہ معطلی ختم ہونے کے بعد کوچنگ کورس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین