• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں حاجیوں کیلئے نیپ پوڈز کی آزمائش کیلئے پیش


مکہ مکرمہ میں عازمین حج جہاں اپنی عبادتوں اور ضح کے رکن ادا کرنے میں مصروف ہیں وہیں سعودی عرب میں اس بار حاجیوں کیلئے نیپ پوڈز کی آزمائش کیلئے پیش کردیئے ہیں۔

جی ہاں،سعودی عرب کی ایک کمپنی نے 24 کے قریب جدید ترین کیپسول نما کمرے نصب کئے ہیں جو مقناطیسی کارڈ سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔کیپسول نما مختصر کمرا 220 سینٹی میٹر لمبا، 120 سینٹی میٹر چوڑا اور 120 سینٹی میٹر بلند ہے جس میں ایک شخص کے سونے کی گنجائش ہے اور اسے زائرین کی آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

پلاسٹک اور فائبر گلاس سے بنے ان کمروں میں بجلی موجود ہے اور اندر سے مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور انہیں جگہ کی تنگی کے پیشِ نظر اوپر تلے رکھا گیا ہے اور اوپر والے کیپسول تک جانے کے لیے تین سیڑھیاں بھی بنائی گئی ہیں ۔

ان منفرد نیپ پوڈز میں بیت الخلا، نہانے اور وضو کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ہر کیپسول کے اندرضروری سامان رکھنے کی مناسب جگہ بھی ہے۔ان کیپسول کے استعمال کے بعد کمپنی اس کا ڈیٹا سعودی عرب کے حج و عمرہ ریسرچ سینٹر کو بھیجے گی جہاں ان کی افادیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت ان کیپسول کو منیٰ میں نصب کیا جائے گا تاکہ راہ بھٹک جانے والے بزرگ عازمینِ حج یا دیگر افراد کی مدد کی جاسکے۔

تازہ ترین